Monday, 29 June 2020

خواتین بریسٹ کینسر کے بارے میں کیسے جان سکتی ہیں؟ یہ چند علامت ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر کے پاس جائیں


بریسٹ کینسر(پاکستان ٹائمز نیوز) آج کل خواتین میں پائی جانے والی ایسی عام بیماری ہے جس کے بارے میں انھیں خود بھی نہیں پتہ ہوتا اور بلکل آخری مرحلے میں اس وقت معلوم ہوتا ہے جب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے آخر اس کی وجہ کیا ہے؟
اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ اس کی علامات کیا ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عام سے درد ہیں خود ختم ہوجائے گا یہ زیادہ سے زیادہ اپنے طور سے پین کلر لینے لگتی ہیں جس کی وجہ سے مرض کی تشخیص نہی ہو پاتی۔
جانیں وہ کون سی علامات ہیں جو بریسٹ کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں:

علامات:
٭ بغل سے لے کر بریسٹ تک مستقل درد یا صرف بغل میں زیادہ کھچاؤ اور درد بھی اس کی سب سے بنیادی علامت ہے۔

٭ بریسٹ میں گھٹلی محسوس کرنا جو بظاہر نظر نہیں آتی لیکن ایک حصے میں آپ کو اس طرح درد محسوس ہو جیسے گھٹلی اندر ہی اندر بن گئی ہو۔
٭ بعض اوقات یہ گھٹلی زیادہ بڑھنے کی صورت میں واضح طور پر دکھائی بھی دینے لگتی ہے۔
٭ بغل سے لے کر بریسٹ تک جلد کا لال ہو جانا اور زیادہ درد ہوجانا، کھردرا پن آجانا بھی اس کی علامت ہے۔
٭ بریسٹ کا سائز تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا۔
٭ اس کا سب سے آخری اسٹیج اس قدر تکلیف دہ ہوتا ہے جس میں درد صرف بریسٹ کی حد تک نہیں بلکہ کینسر لمف نوڈز سے نکل کر چھاتی کے گرد دیگر حصوں سب سے زیادہ ہڈیوں، پھیپھڑوں، جگر اور دماغ تک پھیل جاتا ہے۔ اور اس مقام پر جان بچنے کی امید حد درجہ کم ہوجاتی ہے۔
یہ چند ایسی علامات ہیں جو اگر آپ کو بھی محسوس ہوتی ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں کیونکہ وقت پر اس کی تشخیص اور علاج ہوجائے تو یہ ختم ہوسکتا ہے، بڑھنے کی صورت میں جان بچنا مشکل ہوجاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search