Thursday, 11 June 2020

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ


 کے تمام چاہنے والوں کو اسلام و علیکم PTN.COM


دنیا بھر میں تقریبا ہر ملک میں کریمنلز اور گینگ مافیا موجود ہوتے ہیں جو ملک کے اندر برے کاموں میں ایلیگل کاموں میں اور انڈرورلڈ کرائمز میں میں ملوث ہوتے ہیں پاکستان کے اندر بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ بڑے لیول پر کریمنل ایکٹیویٹیز میں ملوث ہیں

آج ہم آپ سے بات کریں گے پاکستان کے گینگ مافیہ میں سے چند خطرناک لوگوں کے بارے میں۔۔۔

وڈیوں شروع کرنے سے پہلے سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر ابھی تک آپ نے ہمارا چینل (پاکستان ٹائمز نیوز) سبسکرائب نہی کیا تو چینل سبسکرائب کر دیں اور ساتھ میں گھنٹی کے بٹن کو بھی دبا دیں تا کہ ہر آنے والی نئی وڈیو آپکو آسانی سے مل سکے






ناظرین ظفر سپاری کا اصل نام ظفر خان بلوچ ہے اور انکا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ یہ چند سال قبل سوشل میڈیا موجود وڈیوز تصاویر میں ڈھیر سارا سونا زیب تن کرنے کی وجہ سے کافی زیادہ مشہور ہوئے تھے۔ ظفر سپاری ویسے تو کسی واردات یا جرم میں ملوث نہی لیکن ان کے تعلقات انڈرورلڈ مافیا سے ضرور ہیں آپ اس بات سے شاید حیران ہو سکتے ہیں کہ ظفر سپاری نے ڈیلی پاکستان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں یہ شادی شدہ ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں پھر بھی ان کے سونا پہننے کی وجہ سے اور پرسنیلٹی کی وجہ سے آپ انھیں ڈان کہ سکتے ہیں 



پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ


پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ



نمبر 9: عابد باکسر، 

ناظرین عابد باکسر کا اصل نام عابد حسین قریشی ہے اور ان کا تعلق لاہور سے ہے عابد باکسر 1988 میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے پولیس میں بھرتی ہونے کے بعد ہی یہ بہت زیادہ مشہور ہو گئے تھے کیونکہ یہ انکانٹر اسپیشلسٹ میں سے ایک تھے بہت سارے قتل اور لینڈ کریبنگ کے مقدمات ان پر درج ہیں عابد باکسر 2008 میں پاکستان سے فرار ہوا اور 2018 میں پاکستان آ کر گرفتاری دے دی آپکو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ یہ وہ ہی شخص ہے جس نے مشہور اداکارہ نرگس کے بال کاٹے تھے۔ 











نمبر8:  گوگی بٹ،

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگناظرین گوگی بٹ کا اصل نام خواجہ عقیل ہے، اس کا تعلق لاہور کی گوال منڈی سے ہے۔ گوگی بٹ پر بہت سے قتل کے مقدمات اور زمینوں پر قبضے کے مقدمات درج ہیں لاہور کا سب سے بڑا ڈان اور اس کا سارس بھی سب سے زیادہ ہے۔ کیونکہ اس کو پاکستان کے کرپٹ ترین سیاستدانوںکی سپورٹ حاصل ہے گوگی بٹ پر پاکستان کے سب سے بڑے ڈاان ٹیپو ٹرکاں والا کو قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔














نمبر 7 ٹیپو ٹرکا والا، 

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ

  ٹیپو ٹرکا والا کا اصل نام عارف امیر بٹ تھا یہ پاکستان کے مشہور گینگسٹر اور بزنسمین بلا ٹرکا والا کا بیٹا تھا سن 1994 میں بلا کو اس کے مخالفین نے قتل کر دیا تھا اس کے بعد اس کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والا نے اپنے باپ کی سیٹ سنبھالی۔ ٹیپو اپنے پالتو شیروں کی وجہ سے بہت مشہور ہو گیا تھا اس کے پاس 10 سے زیادہ پالتو شیر موجود تھے۔ 2010 میں جب ٹیپو دبئی سے واپس آیا تو اسے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قتل کر دیا گیا تھا اس کے قتل کا الزام اس کے سب سے بڑے مخالف گوگی بٹ پر لگایا گیا تھا۔















نمبر 6: تاجی کھوکھر،

  تاجی کھوکھر کا تعلق راولپنڈی اسلام آباد سے ہے۔ اس کا اصل نام امتیاز کھوکھر ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہنے والے تمام تر لوگ تاجی کھوکھر کو جانتے پہچانتے ہو گے، یہ نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کا چھوٹا بھائی ہے۔ تاجی کھوکھر زیادہ تر زمینوں کے قبضہ میں ملوث ہوتا ہے۔ اس کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔ اصف زرداری نے اس کے بیٹے کو گولڈ گن بھی گفٹ میں دی تھی۔ کئی احباب یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ تاجی کھوکھر زمینوں پر قبضے ملک ریاض کے حوالے سے کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر قتل کے الزامات بھی ہیں اور حال ہی میں اسے کورٹ بری بھی کر دیا گیا تھا۔ 

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ






پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ

نمبر 5: سیٹھ عابد،  سیٹھ عابد کا اصل نام شیخ عابد حسیین ہے اس کا تعلق لاہور سے تھا ویسے تو یہ ایک بڑا بزنسمین تھا لیکن اس کو سونے اور ڈرگز کا سمگلر بھی کہتے تھے ۔ کچھ عرصہ پہلے عابد کے ایک بیٹے کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا پاکستان کے بہت سارے بڑے کاموں میں اور وارداتوں میں انکا ہاتھ مانا جاتا تھا ریپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے امریکہ نے جب پاکستان کو اٹامک پلانٹ دینے سے انکار کر دیا تھا تو فرانس سے اٹامک پروسیسنگ پلانٹ پاکستان میں سمندر کے زریعے لانے کا کام سیٹھ عابد نے ہی کیا تھا۔ اور کسی کو کانوکان خبر نہ ہوئی۔ اس کے علاوہ زولفقار علی بھٹو جب پاکستان کے وزیر اعظم تھے تو انھوں نے سیٹھ عابد سے 5 کروڑ روپے مانگے تھے سیٹھ عابد نے انکار کر دیا تھا۔ سیٹھ عابد پاکستان کے سب سے طاقتور اور خفیہ سمگلر تھے۔ سیٹھ عابد کی کل دولت 1 سو 10 ارب سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔










نمبر 4: نوری نت، 


پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ

جب پاکستان سن 1947 میں آزاد ہوا تھا تب یہ پاکستان کا ڈان تھا نوری نت کا اصل نام نورالدین تھا۔ نوری نت پاکستان سے انڈیا اور انڈیا سے پاکستان چیزیں سمگل کرتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جب انڈیا اور پاکستان علیحدہ ہوئے تھے۔ تو اس نے بہت سارے ہندووں اور سکھوں کو قتل بھی کیا تھا۔ لیکن اس چیز کا کوئی بھی ثبوت نہی ہے۔ اگر آپ نے پاکستان کی مشہور فلم مولا جٹ دیکھی ہے تو اس میں موجود ولن کے رول کا آئیڈیا نوری نت کی اصل زندگی سے لیا گیا تھا۔  نوری نت کے بارے میں جتنی بھی انفارمیشن ہے اب وہ صرف کہانیوں کی صورت میں ہے۔ اسی وجہ سے اس کی اصل زندگی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ 











نمبر3: جگا گجر، 

جگا گجر کا اصل نام محمد شریف تھا۔ جگا گجر 1960 کی دہائی کا سب سے خطرناک مشہور مافیا ڈان تھا۔ لاہور سے اسکا تعلق تھا پاکستانی فلم جگا ٹیکس اسی پر ہی بنائی گئی تھی کیونکہ سن 1960 کے دور میں لاہور کے اندر کئی مارکیٹیں جگا کو جگا ٹیکس دیتی تھیں۔  خاص طور پر قصائی کمیونٹی بکرا منڈی میں فی بکری ایک روپیہ جگا ٹیکس دیتے تھے۔ اس زمانے میں لوگ اس سے کافی زیادہ ڈرتے تھے۔ اور کوئی بھی کام نکلوانے کے لیے صرف جگے کا نام ہی کافی تھا۔ اس کے علاوہ یہ منشیات کا بہت بڑا کاروباری تھا۔ اور پھر صدر ایوب خان نے اس کو گرفتار کر کے قتل کروا دیا تھا۔

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ




























نمبر 2: عزیر بلوچ، 

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ ناظرین عزیر بلوچ کراچی کے علاقے لیاری کا سب سے خطرناک مافیا ڈان تھا یہ پیپلز امن پارٹی کا صدر بھی تھا اس نے اپنی کرمنل زندگی کی شروعات اپنے والد کی وفات کے بعد شروع کی۔ اس کے والد کو پپو نام کے گینگسٹر نے اغواہ کر کے قتل کر دیا تھا۔  اور اس کے بعد عزیر بلوچ نے اپنے باپ کے قاتل کو قتل کر کے اس کا سر کاٹ کے لیاری کے ایک چوک پر پھینکا اور سب کے سامنے اس کو آگ لگا دی۔ اس کو قتل کرنے کے بعد عزیر بلوچ اسی کی گینگ کا ہیڈ بن گیا۔ عزیر بلوچ نے بہت سارے لوگوں کو قتل کروایا۔ اس کے علاوہ زمینوں پر قبضے اور لوگوں کو اغواہ کر کے کروڑوں روپے وصول کرتا تھا۔ 2015 میں انٹرپول نے عزیر بلوچ کو دبئی میں گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا تھا۔ 



نمبر 1: الطاف حسین بھائی،   

الطاف حسین پاکستان کا سب سے بڑا ڈان ہے آپ سب جانتے ہو گے کہ اصل میں یہ ایک سیاستدان ہے اور ایم کیو ایم کا بانی ہے۔  1992 کی دہائی میں یہ پاکستان سے فرار ہو گیا تھا اور اس نے لندن میں جا کر سیاسی پناہ لے لی۔ تب سے یہ وہاں سے ہی ٹیلی فونک اور ٹی وی کے زریعے اپنے پیغامات لوگوں تک پہنچاتا ہے کراچی کے اندر الطاف حسین گینگ وار قتل ڈرگز ویپن اسمگلنگ ٹارگٹ کلنگ بہتہ خوری اور کڈنیپنگ میں ملوث ہوا کرتا تھا۔ اس کے دور میں سندھی مہاجر کے جگھڑے عام تھے اور کراچی میں ہزاروں لوگوں کو سرعام قتل کر دیا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ الطاف حسین کو پاکستان کی دشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ 

پاکستانی مافیا کے 10 خطرناک ترین لوگ



تو خواتین و حضرات یہ تھے پاکستان کے 10 مافیا ڈان امید کرتے ہیں کے آج کی یہ وڈیوں آپکو ضرور پسند آئی ہو گی۔

ناظرین امید کرتے ہیں آپکو آج کی یہ کاوش بہت پسند آئی ہو گی وڈیو پسند آنے کی صورت میں اسے لائک اور دوستوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے  اپنی قیمتی رائے سے ہیں ضرور آگا کریں ہماری اگلی وڈیوں آنے تک اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت سارا خیال رکھیں
اللہ حافظ

0 comments:

Post a Comment

Site Search