Thursday, 18 June 2020

وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟



وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟
 (پاکستان ٹائمز نیوز)کو ملی معلومات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار ثنا بُچہ نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے دورہ کراچی کی تمام ترمعلومات اور ملاقاتوں حتیٰ کہ کھانے پینے کا کا شیڈول بھی پبلک کر دیا۔ انہوں نے یہ تمام تر معلومات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور ساتھ میں طنز کیا کہ شیڈول میں عقیل کریم ڈھیڈی کو ڈیڈی لکھا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟

 سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی حساس معلومات پبلک کرنے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے  اس شیڈول میں یہاں تک درج ہے کہ وزیراعظم کہاں سے کہاں تک بذریعہ سڑک سفر کریں گے اور کہاں سے ہوائی سفر کا آغاز کریں گے۔

اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ ایسی معلومات شیئر کرنے سے وزیراعظم کی جان کو خطرے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟


سوال بنتا ہے کہ(پاکستان ٹائمز نیوز) آخر کس نے یہ حساس ترین معلومات لیک کیں؟ اس معلومات کو لیک کرنے والے کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟ مستقبل میں ایسی غلطی سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ سیکیورٹی رسک سے متعلق ماضی میں ہوئی ایسی غلطیوں پر کیا ماضی میں بھی کوئی کارروائی کی گئی ہے؟ کون جانتا ہے کہ وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے کتنے افراد اندرونی معلومات باہر لیک کرتے رہتے ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی کی خفیہ معلومات پبلک کردیں۔ ذمہ دار کون؟

آخر ان لوگوں میں یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ یہ ایسی حساس معلومات آگے پہنچانے میں ذرالمحہ ضائع نہیں کرتے۔ ایسے افراد کی وجہ سے سیکیورٹی کو جو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ان کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
اور ان سب سوالات کے بعد کیا کوئی ان کا جواب دینا بھی پسند کرے گا؟
 مزید معلومات کے لئیے ہماری ویب سائٹ پاکستان ٹائمز نیوز اور یوٹیوب چینل پی ٹی این۔کوم پر لازمی وزٹ کریں

0 comments:

Post a Comment

Site Search